ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی ایس ایف جوان تیج بہادر کی بیوی نے شوہر کی سلامتی پر اطمینان کا اظہارکیا

بی ایس ایف جوان تیج بہادر کی بیوی نے شوہر کی سلامتی پر اطمینان کا اظہارکیا

Wed, 15 Feb 2017 23:23:37    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس ایف میں خراب کھانا کی شکایت کی ویڈیو فیس بک پرپوسٹ کرنے والے سرحدی سلامتی فورس کے جوان تیج بہادر یادو کی بیوی نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے ملی ہیں اور ان کو اس بات کا بھروسہ ہے کہ ان کے شوہر محفوظ ہیں۔کورٹ کو یہ اطلاع دینے کے بعد ہائی کورٹ نے اس کی درخواست کا تصفیہ کر دیا۔غورطلب ہے کہ تیج بہادر یادو کی بیوی کی طرف سے دائردرخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے 10 /فروری کو سرحدی سلامتی فورس کو ہدایت دی تھی کہ انہیں اپنی بیوی سے ملاقات کرنے دیا جائے۔عدالت نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ تیج بہادر کی بیوی کو اس کے بیرک میں جانے کی اجازت دی جائے اور اس کے ساتھ دو دن ٹھہرنے دیا جائے۔سماعت کے دوران سرحدی سلامتی فورس نے عدالت کو بتایا تھا کہ تیج بہادر کا تبادلہ سامبا میں کر دیا گیا ہے۔بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ تیج بہادر کو گرفتار یا قبضہ میں نہیں رکھا گیا ہے۔تیج بہادر کی بیوی نے درخواست میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے رابطہ کرنے کی کافی کوشش کی لیکن کچھ پتہ نہیں چلا، یہاں تک کہ انہوں نے سرحدی سلامتی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کو دو مکتوب بھی لکھا، لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔
 


Share: